ایدھی سینٹر میں گیتا کو بجرنگی بھائی جان کی تلاش؛ بھارتی سرکار حرکت میں آگئی

Abdul Sattar With Geeta

Abdul Sattar With Geeta

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیرداخلہ سشمیتا سوراج نے پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ وہ گزشتہ 16 سال سے کراچی کے ایدھی خانے میں موجود بھارتی لڑکی گیتا سے ملیں اور اسے واپس لانے کے لئے اقدامات کریں۔

23 سالہ گیتا گزشتہ 16 سال سے ایدھی سینٹر میں قیام پذیر ہے جب کہ گیتا 7 سال کی عمر میں واہگہ بارڈراسٹیشن پراپنے پیاروں سے بچھڑ گئی تھی جسے پنجاب رینجرز نے تحویل میں لیتے ہوئے ایدھی سینٹر کے حوالے کردیا تھا اور کچھ عرصہ لاہور کے ایدھی سینٹر میں قیام کے بعد اسے بعدازاں کراچی منتقل کیا گیا جہاں بلقیس ایدھی نے لڑکی کا نام “گیتا” رکھا۔

گزشتہ روز انصاربرنی ویلفیئرٹرسٹ انٹرنیشنل کے سربراہ انصار برنی نے بھارتی وزیرداخلہ سشمیتا سوراج کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے پیغام میں کہا کہ انہیں ایک ایسی بچی کے والدین کی تلاش ہے جو گزشتہ 16 سال سے پاکستان میں موجود ہے جب کہ اس کے والدین بھارت میں بیٹھے اس کا انتظار کر رہے ہیں جس پر بھارتی وزیرداخلہ فوری حرکت میں آیا اور سشمیتا سوراج نے اپنے جوابی ٹوئٹ میں کہا کہ انہوں نے بھارتی ہائی کمشنر کو اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ فوری کراچی پہنچیں اوراس لڑکی سے خود جاکرملیں۔