ایدھی کی زندگی سب کے لیے قابل تقلید ہے : صادق خان

Sadiq Khan

Sadiq Khan

لندن (جیوڈیسک) لندن کے میئر صادق خان نے عبدالستار ایدھی کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایدھی کا پیغام انسانیت کی بلاامتیاز خدمت ہے ، ان کی زندگی سب کے لیے قابل تقلید ہے۔

لندن میں میئر صادق خان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی موت سے انہیں دکھ پہنچا ہے ۔ ایدھی کی زندگی سب کے لیے قابل تقلید ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایدھی کی زندگی کا پیغام اور مقصد سب کو اپنانا چاہئے ،جس طرح ایدھی نے مذہب اور رنگ ونسل سے بالاتر ہو کر پاکستان کے غریب عوام کی خدمت کی اس طرح ہمیں بھی دنیا بھر میں بلا تفریق ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنی چاہیے۔