ایدھی کے خدمت انسانیت کے فلسفے پر عمل کرکے معاشرے میں سدھار لایا جاسکتا ۔شیخ ابراہیم

Abdul Sattar Edhi

Abdul Sattar Edhi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) با با غیب شاہ ویلفیئر ٹرسٹ بن قاسم ٹائون ضلع ملیر کے صدر شیخ ابراہیم نے کہاکہ جو موجود ہ حالات میں قوم کو سیاست کی بجائے با بائے خدمت انسانیت عبدالستار ایدھی کے فلسفہ پر عمل کرتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کی ضرورت ہے کیونکہ غریب اور خصوصاً متوسط طبقہ اس وقت سنگین مالی و معاشرتی مسائل کا شکار ہے جن کے حل سے تمام سیاسی جماعتوں نے چشم پوشی اختیار کررکھی ہے اور معاشرے کا تمام بوجھ اپنی مدد آپ کے تحت سرگرم سماجی تنظیموں نے اُٹھا رکھا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خلد آباد قائد آباد میں مستحقین میں راشن کی فراہمی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

شیخ ابراہیم نے مزید کہاکہ بہتر معاشرے کی تعمیر وقت کی اشد ضرورت ہے اگر اس وقت اس کمزور معاشرے کی داد رسی نہ کی گئی تو معاشرے کی بہتری کی تمام اُمیدیں ناپید ہوجائیں گی نہ صرف معاشرے میں مزید بگاڑ پیدا ہوگا جس کی ذمہ داری کسی اور پر نہیں بلکہ خود ہم پر ہوگی اگر ہم نے اس حوالے سے اپنا کردار ادا نہ کیا تو مثبت سرگرمیوں کا گراف نیچے اور منفی سرگرمیوں کا گراف اُوپر ہوجائیگا اس وقت گناہ گار اور بے گناہ کا فرق ختم ہوجائیگا اور منفی سرگرمیاں پورے معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔