ایدھی ورکرز کا انسانیت کی خدمت جاری رکھنے کا اعلان

Edhi Workers

Edhi Workers

لاہور (جیوڈیسک) ایدھی صاحب کے ورکرز نے انسانیت کی خدمت کا مشن جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ کہتے ہیں ایدھی صاحب نے دکھی انسانیت کی جو خدمت کی اور اسے جاری رکھیں گے۔

انسانیت کی خدمت کرنے والا چلا گیا لیکن ایسے دیپ جلا گیا جو رہتی دنیا تک بے سہاروں کا سہارا بنیں گے اور غم کے ماروں کی مدد کیلئے تیار رہیں گے۔ اس بات کا ثبوت ایدھی صاحب کے ورکرز نے ان کے انتقال پر کام جاری رکھ کر دیا۔

ایدھی صاحب کے ورکرز ان کے مشن کو جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں، کہتے ہیں ہم بھی دکھی انسانیت کی خدمت کریں گے۔

ایدھی صاحب کے انتقال پر ملک بھر میں ایدھی ایمبولنس سروس جاری ہے۔ صرف ایدھی ورکرز ہی نہیں بلکہ قوم عبدالستار ایدھی کو سلام پیش کر رہی ہے۔