دی جزبہ کا پاس ورڈ ملنا اعزاز کی بات ہے۔ شاہ بانو میر

Shah Bano Mir

Shah Bano Mir

پیرس : دی جزبہ، کے چیف ایڈیٹر جناب اعجاز حسین پیارا کی بیحد مشکور ہوں کہ انہوں نے اعتماد کا اظہار دی جزبہ کا پاس ورڈ دے کر کیا۔ دی جزبہ پے لکھتے ہوئے قلم نے اپنی اصل سمت پہچان لی اور حق کا راستہ صراط المستقیم سے ملا دیا۔

دنیا کی سمجھ شعور کے ساتھ اس قرآن پاک کے 15 پارے تفسیر ترجمے سے سمجھا گئے۔ مایوسی نہیں امید۔ حسد نہیں رشک۔ زخم نہیں مرہم بننا ہے۔
ایک دوسرے کی قابلیت سے جلن نہیں بلکہ تسلیم کرنا ہے۔

الفاظ کی سخت پکڑ ہے جس کا شعور صرف قرآن پاک کا ترجمہ دیتا ہے۔ لیکن اس کے لئے اللہ پاک کی جانب سے خاص عنایت ثابت قدمی کی توفیق مانگنا ہے۔

قلم کا سفر دنیاوی آلائشوں سے دھلنے لگا اور اب الحمد للہ قلم اصل حروف کو سمجھ کر سوچ کر قلم کی نوک پر لاتا ہے۔

اسی سچائی اور محنت نے آج اس قلم کے سفر کی ایک اور شاہراہ عبور کی اور “” دی جزبہ”” کی جانب سے پاس ورڈ کا ملنا بلاشبہ بہت بڑا اعزاز ہے جس کیلیۓ میں پاکستان میں موجود دی جزبہ کی تمام ٹیم اور خصوصی طور پے اعجاز حسین پیارا صاحب کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

اللہ پاک ہر لکھنے والے کو بہترین شعور اور قلم کا حق ادا کرنے والا بنائے آمین۔ شکریہ جزبہ ۔