ایڈیٹر کی ڈاک

Welding Workshop

Welding Workshop

ڈی سی او صاحب متوجہ ہوں مکرمی میں آپ کے موقر اخبار کی وساطت سے ڈی سی او صاحب کی توجہ انتہائی سنگین مسئلے کی جانب دلانا چاہتا ہوں کہ مین بازار گوپال نگر نزد گلاب دیوی ہسپتال میں بیلی رام بلڈنگ ہے یہ قیام پاکستان سے قبل کی ہےایڈیٹر کی ڈاک جو اب انتہائی بوسیدہ و خستہ حال ہے جس کے نیچے ایک دکان میں لوہے کی ورکشاپ ہے جس میں لوہے کا بھاری کام اور ویلڈنگ و دیگر چیزیں ہر وقت چلتی رہتی ہیں

بھاری کام کی وجہ سے بلڈنگ کو خطرہ ہے ‘اس میں بیوہ کے بچے رہتے ہیں جو کہ کسی سے شکایت کرنے سے ڈرتے ہیں ‘لوہے کی ورکشاپ اور ویلڈنگ کی سے پورے بازار اور علاقے کے مکین پریشان ہیں جو سڑک کے اوپر کام کرتے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو بہت تکلیف ہے اسی ورکشاپ کو منتقل کیا جائے ورنہ بلڈنگ گرنے کی صورت میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہو سکتا ہےایڈیٹر کی ڈاک

جبکہ ڈاکٹر کے کلینک کے بلکل سامنے کامران تکہ میںکچھ لوگ روزانہ چربی جلاتے ہیں جس سے سارے بازار اور آس پاس کے گھروں اور دکانوں میں ڈاکٹر کے کلینک میں دھواں اس قدر ہو جاتا ہے کہ لوگ سانس کی تکلیف میں مبتلا ہونے لگے ہیں ‘آپ سے استدعا ہے کہ ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی جائے۔