تعلیم کے بغیر ملک وقوم کی ترقی ممکن نہیں، عبدالجبار تسنیم باری

Tasnim Abdul Bari

Tasnim Abdul Bari

ْقصور (بیورورپورٹ) صدر آل پاکستان پرائیوئٹ سکولز آرگنائزیشن عبدالجبار تسنیم باری نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر ملک وقوم کی ترقی ممکن نہیں۔

ہمیشہ انہی قوموں نے ترقی کے مناز ل طے کئے ہیں ، جہاں شرح خواندگی بہتر ہے ،وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا نعرہ پڑھو پنجاب اوربڑھو پنجاب کو محکمہ تعلیم اور پیف ناکام بنارہا ہے ، ان خیالا ت کااظہارانہوں نے مقامی سکول میں ایک افطار پارٹی کے دوران کیا ،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ایجوکیشن سیکٹر کیلئے خاطر خواہ بجٹ مختص کررکھا ہے مگر ابھی تک پیف نے FAS10کے سکولوں کو تاحال ایگریمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرکے تعلیم دشمنی کا عملی ثبوت فراہم کیا ہے۔

اگر فوری طور پر نوٹیفکیشن جاری نہ ہوا تو لاکھوں طلبہ و طالبات کا مستقبل تاریک ہوجا ئے گا ، عبدالجبار تسنیم باری نے مزیدکہا کہ FAS10کے بچوں نے میرٹ پرٹیسٹ پاس کئے ہیں اب ان اداروں اور بچوں سے زیادتی نہ کی جائے چائلڈ لیبر کی خاتمے کیلئے ایک کلو میٹر کی شرط ختم کرکے ہمیں عید کی خوشیوں میں شامل کیا جائے۔