محکمہ تعلیم کے لوور اسٹاف نے اپنے مطالبات کی حاصلات کے لیئے احتجاجی مظاہرہ کر کے دھرنا دیا

Badin Education Department

Badin Education Department

بدین (عمران عباس) محکمہ تعلیم کے لوور اسٹاف نے اپنے مطالبات کی حاصلات کے لیئے احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا، جب تک مطالبات پورے نہیں ہونگے سندھ بھر میں دھرنے جاری رہیں گے، مظاہرین۔
بدین میں محکمہ تعلیم کے لوور اسٹاف کی جانب سے اللہ والا چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور دھرنا دیا گیا۔

مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے بھی لگائے، مظاہرین کا کہنا تھا ہماری اپ گریڈیشن ، کانٹریکٹ پر بھرتی ملازمین کو مستقل کرنے ، اور لوور اسٹاف کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افسران اپنے گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں لے رہیں ہیں لیکن ہم چھوٹی گریڈ کے ملازم دھکے کھانے پر مجبور ہیں، جبکہ حکومت بھی اس پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے ، احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں کا مزید کہنا تھا کہ اپنے حقوق کو حاصل کرنے کے لیئے ہم نے سندھ بھر کے مختلف شہروں میں تحریک کاآغاز کردیا ہے اور جب تک ہمیں انصاف نہیں ملتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بدین (عمران عباس)سانحہ سیہون کے بعد حکومت سندھ نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے احکامات تو جاری کردیئے پر ان پر عمل نا ہونے کے برابر رہ گیا، ملک بھر کے مختلف شہروں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دہشت گردی کی ایک نئی لہر نے جنم لے لیا ہے جس کے باعث کئی بے گنا ہ لوگ مارے جارہے ہیں، سیہون شریف میں ہونے والی دہشت گردی نے ایک سو کے قریب بے گناہ لوگوں کی جان لے لی جس کے بعد حکومت سندھ نے سیکیورٹی ھائی الرٹ کاحکم نامہ تو جاری کردیا پر سیکیورٹی دور دور تک دکھائی نہیں دیتی، بدین میں مساجد، امام بارگاہیں ، درگاہیں اور دیگر مذہبی عبادت گاہوں پر صرف نام کی سیکیورٹی موجود ہے جس کے باعث بدین کے شہریوں میں شدید خوف و حراس پایا جاتا ہے ، دوسری جانب ایس ایچ اور بدین ابراہیم جتوئی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیئے گئے ہیں جبکہ سیکیورٹی کے پیش نظر تین دنوں کے لیئے بدین کے اولیاء اللہ کی درگاہوں کو بند کردیا گیا ہے ،بدین کے شہریوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر شہروں کی طرح بدین میں بھی سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیئے جائیں تاکہ بدین میں کوئی ایسا واقعہ رونماء نا ہوسکے،