تعلیم کے ذریعے ہی انتہاپسندانہ رجحانات کا خاتمہ ممکن ہے، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تعلیم کے ذریعے ہی انتہاپسندانہ رجحانات کا خاتمہ ممکن ہے۔

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے بوسنیا اینڈ ہرزگووینا کے سفیر ندیم میکریوک کی ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ ، تعلیم اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

ملاقات کے دوران شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اوربوسنیا کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، بوسنیا کی جانب سے پنجاب میں تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں جب کہ تعلیم کے ذریعے ہی انتہا پسندانہ رجحانات کا خاتمہ بھی ممکن ہے۔