محکمہ تعلیم بلدیہ عظمیٰ کراچی شاہ فیصل زون کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل میلاد ۖ کا انعقاد

Education Department KMC

Education Department KMC

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم بلدیہ عظمیٰ کراچی شاہ فیصل زون کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل میلاد بسلسلہ عید میلاد النبی ۖ منعقد کی گئی جس میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام شاہ فیصل کالونی کے اسکولوں کے طلباء و طالبات اور اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اسکول کی معصوم طالبات نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کرکے شرکاء محفل کے قلوب و اذہان کو منور اور محفل کو پر نور بنا دیا ۔تقریب میں ڈائریکٹر ایجوکیشن بلدیہ عظمیٰ کراچی عبدالخالق ،ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈسٹرکٹ کورنگی جاوید مصطفی،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ کورنگی سعد ندیم ،خورشید عالم ،طاہرہ عمران اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔