تعلیم کے بغیر ملک و قوم کی تعمیر ممکن نہیں تعلیم یافتہ قوم ملک و معاشرے کی ترقی کی ضامن ہے۔ مرزا امام علی

Talhar Saeedpur Collage Taqreeb

Talhar Saeedpur Collage Taqreeb

تلہار (نمائندہ) تعلیم کے بغیر ملک و قوم کی تعمیر ممکن نہیں تعلیم یافتہ قوم ملک و معاشرے کی ترقی کی ضامن ہے اور تعلیم یافتہ بچے ہمارہ روشن مستقبل ہیں ان خیالات کا اظہار حیدرآباد ریجن کالیج ڈائریکٹر مرزا امام علی بیگ نے پاکستان سعید پور کالیج میں 25 سال کے بعد کالج کیجانب سے سالانہ پری بورڈ امتحان 2016 میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے تقسیم ایوارڈ اور انٹر کے طلبہ کی الوداعی تقریب سے صدارتی خطاب کرتے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کالج کے جو اہم مسائل کے حل کیلئے سیکریٹری تعلیم سے خصوصی ملاقات کروں گا انہوں نے سعید پور کالج کو پوائنٹ بس دلانے اور بی اے ، بی ایس سی کے کلاس چلانے کی منظوری دینے کا اعلان کیا کیونکہ بچے انٹر کی تعلیم کے بعد دور دراز بھٹکنے اور یونیورسٹیز کے اخراجات برداشت نہیں کرنے کی وجہ سے تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے۔

ان کو انٹر کے بعد گریجوئیشن کی سہولت ملے گی اس موقع پر کالج کے پرنسپال وزیر حسین کولاچی نے ٹرانسپورٹ، اساتذہ کی کمی اور دیگر مسائل پیش کرتے کہا کہ 364 طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیںان کے لئے جدید کمپیوٹر لیب ، بائونڈری وال سمیت فزکس بائیولاجی اور میتھ ٹیچرز کی اشد ضرورت ہے جبکہ ہیڈ ماسٹر کریم بخش پہنور،لیکچررشبیر احمد میمن، پروفیسر منان سومرو، نقاش علوانی، عبدالسلام تھیبو ،قادر چانڈیو،شمیم آرا، سپنا، ستارہ سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

جبکہ تقریب میں ماہر تعلیم محمد یعقوب تھیبو،پروفیسر عبداللہ ملاح، ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر لطیف ڈنو، ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس مسرور رضا، پرنسپال گرلز کالج ٹنڈو محمد خان آپا فرحانہ بلوچ ، پیر سجاد احمد سرہندی، محمد ایوب کنبھار، امرسنگھ راٹھور، ظہیر لغاری ،پروفیسر لطف تالپورسمیت بدین ٹنڈو باگوتلہار و دیگر علائقوں کے مختلف اسکول و کالجز کے اساتذہ ،بچوں کے والدین طالب علم اورعلائقے کے معززین نے شرکت کی تقریب میں کالج کے طلبہ غلام رسول، فیاض اور روشن نے خوبصورت آواز میںحمد نعت اور دعا پیش کی بچوں نے ایک ٹیبلو پیش کیا بعد میںڈائریکٹر نے بارہویں کے پری بورڈ امتحان میںاول پوزیشن حاصل کرنے والی ستارہ جونیجودوسری پوزیشن ہری رام لباری اور تیسری پوزیشن سپنا کنبھار اور گیارہویں کے اول پوزیشن حاصل کرنے والے غلام شاہ، دوسری کلثوم نظامانی اور تیسری پوزیشن کے خولا نظامانی میں ایوارڈ تقسیم کئے۔