محکمہ تعلیم اور میونسپل انتظامیاں کا نیا کارنامہ سامنے آ گیا

KOLACHI SCHOOL

KOLACHI SCHOOL

خیرپور ناتھن شاہ: محکمہ تعلیم اور میونسپل انتظامیاں کا نیا کارنامہ سامنے آ گیا۔ خیرپور ناتھن شاہ کے علاقے کولاچی میں 15روز گزرنے کے باجود بہی بارش کا پانی نہیں نکالا جاسکا ۔سیکڑوں بچے تعلیم سے محروم ۔اسکول کی حالت پر علاقہ مکین سراپا احتجاج ہیں۔

خیرپور ناتھن شاہ میں دس ہزار کی آبادی والے علاقے کولاچی کے گورنمینٹ ہائے اسکول میں بارش کا پانی کھڑہ رہنے سے سیکڑوں بچوں کی تعلیم متاثر ہورہی ہے۔15روز گزرنے کے باوجود بہی اسکول سے بارش کا پانی نہیں نکالا گیا جس کے باعث علاقہ مکین محکمہ تعلیم اور میونسپل انتظامیاں پر شدید برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔اور سراپا احتجاج ہیں۔

علاقے کے واحد گورنمینٹ ہائے اسکول کے اندر مسلسل بارش کا پانی کھڑے رہنے سے اسکول کی عمارت کے زمین بوس ہونے کا بہی خطرہ ہے۔چونکہ اسکول کی عمارت بہت پرانی بتائی جارہی ہے۔اسکول کی اس حالت کے متعلق جب محکمہ تعلیم اور میونسپل انتظامیاں سے رابطہ کیا گیا تو متعلقہ افسران ایک دوسرے پر ہی الزام تراشی کرنے لگے۔

رپورٹ: فیاض جعفری
03152515800