تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔ فیروز خان

Education

Education

کراچی : تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی لہذا طلبہ اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مزکور رکھیں یہ بات مسلم لیگ ن کے رہنما یوسی 4 مجید کالونی کے چیئر مین فیروز خان نے سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی اور محمد شریف کی قیادت میں آئے ہوئے طلبہ کے ایک وفد سے دوران گفتگو کہی۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم وہ زینہ ہے جسکی مدد سے زندہ قومیں ترقی کی معراج پاتی ہیں۔ فیروز خان نے بتایا کہ موجودہ حکومت تعلیم اور دیگر شعبہ ہائے زندگی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ ہم جلد ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل ہو سکیں۔

جاری کردہ
سیکریٹری نشرواشاعت