فروغ تعلیم کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ ریحان ہاشمی

All School Private Mangment

All School Private Mangment

کراچی : نو منتخب چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی سے مرکزی چیئرمین آف آل پرائیوٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن سید خالد شاہ کی سربراہی میں ایسوسی ایشن کے ارکان کی ملاقات۔

وفد میں وائس چیئرمین محمد احمد خان ، دیگر عہدیداران میں سید طارق شاہ، عشرت علی قادری، فہد نسیم ، عمران اسحاق ، عتیق نصیر ، سید طاہر شاہ اور ایوب عباسی شامل تھے۔

تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے خالد شاہ کی سر براہی میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان تعلیم کے فروغ اور تعلیمی اداروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر تی رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ قومیں ہی ترقی کے میدان میں مقابلہ کرسکتی ہیں انہوں نے کہا کہ اس ضلع کو مثالی ضلع بنانے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کا تعاون درکار ہے انہوں نے کہا کہ سالوں کے مسائل کو تنہا حل کرنا مشکل ترین جاب ہے اسکے لئے ہمیں ٹیم ورک کی حیثیت میں کام کرنا ہوگا۔

ریحان ہاشمی نے اس موقع پر آل پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسو سی ایشن کے کردار کو سراتے ہوئے کہا کہ کراچی میں سرکاری اسکولوں کی کمی کو پرائیویٹ اسکولز پورا کررہے ہیں جنکی وجہ سے اب ہر بچہ اچھی تعلیم حاصل کرسکتا ہے اس موقع خالد شاہ نے ریحان ہاشمی کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ منتخب سیاسی قیادت اس شہر کے مسائل کو حل کرنے میں اپنے تمام وسائل کو برئوے کار لائیگی۔

اس موقع پرخالد شاہ نے تعلیمی اداروں کے اطراف تجاوزات،کوڑا کرکٹ اور صفائی ستھرائی کے حوالے درپیش مسائل بھی بیان کئے بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر خالد شاہ اور وفد کے اراکین نے ریحان ہاشمی کو اجرک پہنائی اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔

بعد ازاںایڈورٹائزمنٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے سیکریٹری ایسوسی ایشن سجاد شیرازی کی قیادت میں بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی سے ملاقات کی اور ضلع وسطی میں ایڈورٹائزمنٹ کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا چیئرمین بلدیہ وسطی نے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ یہ شہر ہمارا ہے بلا تعصب رنگ و نسل اس شہر کی خدمت کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔