گرلز رائٹ ٹو ایجوکیشن پروگرام کے تحت او ریو نیسکو کی تعاون سے ریلی نکالی گئی

Rally

Rally

زیارت: یونین کونسل کواس ،زندرہ اوراحمدون میں ادارہ (ایس سی ایس پی ای بی) سوسائٹی فارکمیونیٹی اسٹرینتھننگ اینڈ پروموشن آف ایجوکیشن بلوچستان گرلز رائٹ ٹو ایجوکیشن پروگرام کے تحت او ریو نیسکو کی تعاون سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شمس الدین صاحب کررہے تھے۔ ان کے علاوہ پروگرام منیجر شبیر احمد صاحب بعض سکولوں کے ہیڈ ماسٹروں ،کونسلرز،طلباء اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔طلباء کی جانب سے اٹھائے گئے بینرز اور پینافلیکس پر نعرے درج تھے جس میں کہا گیا تھا کہ اپنے بچوں کو سکولوں میں داخل کروائیں کیونکہ ان معماروں کا مستقبل تعلیم سے وابستہ ہے ۔ زندرہ میں نکالی گئی ریلی میںہیڈ ماسٹر جمیل احمد، سوشل آرگنائزر نجیب اللہ ،ٹیچر ٹرینرعمران خان ودیگر نے اوربڑی تعداد میں طلباء نے شرکت کی۔اس کے علاوہ ادارہ کی جانب سے احمدون میں بھی سکولوں میں بچوںکے داخلے کے حوالے سے ریلی نکالی گئی اس ریلی کی قیادت ماسٹر نوراللہ صاحب ودیگر کررہے تھے ۔ریلی کے بعد داخلہ مہم کے حوالے سے سیمینا ر کا انعقاد بھی کیا گیا۔ سیمینار سے پروگرام منیجر شبیر احمد ، ایجوکیشن آفیسر شمس الدین ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں ہمیں ان کو سکولوں میں داخل کرانا چائیں اور انہیں بہتر تعلیمی نظام فراہم کرنا چائیں۔ ہمارا مستقبل انہی سے وابستہ ہیں اور ہمیں اپنے معماروں کی مستقبل کو تابناک بنانے کے لئے انہیں سکولوں میں داخل کرانا چائیے اور والدین بھی ہمیں اس حوالے سے بھر پور تعاون کریں ۔