تعلیمی اداروں کے قریب سگریٹ، حقہ اور شیشہ وغیرہ جیسی نشہ آور اشیاء کے استعمال اور خرید و فروخت پر پابندی

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (حامد قاضی سے) نشہ آور اشیاء کے استعمال اور اس کے نقصانات کو سامنے رکھتے ہوئے بچائو کے لئے حکومتی اقدامات کو قانونی شکل دے دی گئی ۔ تعلیمی اداروں کے گرد و نواح میں سگریٹ، حقہ اور شیشہ وغیرہ جیسی نشہ آور اشیاء کے استعمال اور خرید و فروخت پر مکمل پابندی لگانے کے ساتھ ساتھ دوکانداروں کو بھی نابالغ افراد کو سگریٹ وغیرہ فروخت نہ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔

جبکہ اسکے ساتھ ساتھ کیفے اور ریسٹورینٹس میں بھی ایسی اشیا ء رکھنے یا گاہکوں کو فراہم کرنے کی اجازت نہ ہوگی اسی سلسلہ میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے دفعہ 144 کا نفاذ کی گیا ہے جس کا اطلاق 31 جنوری 2017 تک رہے گا ۔ ڈی سی او ضلع شیخوپورہ ارقم طارق کی جانب سے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیل میونسپل آفیسرز کو کریک ڈائون اور سخت قانونی کاروائی کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ اس کاروائی میں محکمہ پولیس کے تعاون سے گرینڈ آپریشن بھی کئے جانے کا امکان ہے۔