تعلیمی اداروں کو باقاعدہ سازش کے تحت بدنام کرنا خطرناک رجحان ہے، عبدالرحیم انصاری

Educational Institutions

Educational Institutions

تعلیمی اداروں کو باقاعدہ سازش کے تحت بدنام کرنا خطرناک رجحان ہے۔ ذاتی رنجشوں کی بنا پر ایسی حرکات کرنا غیراخلاقی رویہ ہے، شدید مذمت کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سابق کونسلر و سماجی رہنما عبدالرحیم انصاری نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ایک سازشی ٹولہ تعلیمی اداروں کو بدنام کرنے کے درپے ہے جو کہ ایک غلط رجحان اور خطرناک روایت ہے جس کی مذمت ضلع لیہ کا ہرباشعور فرد کرتاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لیہ میں اعلیٰ معیاری اور عمدہ تعلیمی ماحول میسر ہے جبکہ چند کرپٹ عناصر اپنے مذموم مقاصد کے حصول کی خاطر ضلع لیہ کے ایک تاریخ ساز تعلیمی ادارے کو بدنام کررہے ہیں۔ جن کی سازش کو ضلع لیہ کے عوام مسترد کرتے ہیں۔ اور یہ عہد کرتے ہیں کہ تعلیمی اداروں کا تقدس کسی صورت پامال نہ ہونے دیں گے۔