تعلیمی ادارے قومی اثاثہ ہیں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، میاں محمد اجمل آصف

فیصل آباد (پ۔ر) نجی تعلیمی ادارے قومی اثاثہ ہیں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ممبرصوبائی اسمبلی میاں محمداجمل آصف نے پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقدہ پنجم وہشتم ٹیلنٹ ایوارڈ کے پوزیشن ہولڈر طلبہ میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔اس موقع پرحاجی افضل سنگھیڑا، قاری ظہور احمد چشتی، مقرب الٰہی، ندیم سندھو، میاں ندیم شہزاد، حاجی جاوید اقبال، راناخلیل احمد، چوہدری گلزارحسین، چوہدری اسلم بٹ، عبدالستار طاہر، حافظ محمودالحسن اور دیگر بھی موجود تھے۔

ٹیلنٹ ایوارڈمیں غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ 79ج ب ،اقبال پبلک سکول دھاندرہ، گلزار پبلک سکول گردانہ، آئیڈئل پبلک سکول سرشمیر کے طلبہ نے پوزیشنیں حاصل کیں۔ پنجم وہشتم میں اوورآل پوزیشنیں حاصل کرنے والوں کو نقد جبکہ دیگر کو مختلف سکولوں کی طرف سے بیش بہا انعامات بھی دئے گئے۔

Talent Award 2016

Talent Award 2016