تعلیمی اداروں میں وڈیرہ شاہی قائم کرنے کی کوشش کی گئی ہے، انجمن طلبہ اسلام

Anjuman Talaba Islam

Anjuman Talaba Islam

کراچی : انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے ناظم سیف الاسلام نے کہا ہے کہ غازی ممتاز قادری پر دیئے گئے متنازعہ فیصلے کے خلاف پورے ملک کے مذہبی و نیم مذہبی حلقے میں تشویش کی لہر دور گئی ہے، کبھی ہم تاریخ میں غازی علم الدین شہید کا واقع پڑھتے ہیں جن کا کیس قائد اعظم محمد علی جناح نے لڑا جن کے لئے علامہ محمد اقبال نے قائد کو تیار کیا اور اب ہم دیکھتے ہیں کہ پاکستان کے بننے کے بعد یہاں ایک عاشق رسول ۖ کو ایسے عمل پر سزا کا علان کیا جاتا ہے جو اصل میں شریعت کے تحٹ سزا ہے ہی نہیں ہے۔

31اکتوبر بروزہفتہ مرکزی دفتر رضا لائبریری میں غازی ممتاز قادری کی رہائی اور تحفظ ناموس رسالتۖ قانون کے حوالے سے طلبہ جماعتوں کی اے پی سی بلائی گئی ہے، جس میں شہر بھر کی تمام طلبہ جماعتوں اور مذہبی انجمنوں کو دعوت دی گئی ہے، اس اے پی سی کا مقصد اعلی عدلیہ اور حکومت کو یہ پیغام دینا ہے کہ آئین کی رو سے کسی بھی قانون کو شرعی عدالت میں بھیجا جا سکتا ہے تو غازی ممتاز قادری کے کیس میں اتنی پیچیدگی کیوں پیدا کی جا رہی ہے، اساتذہ یونین پو پابندی کے حوالے سے ہونے والے اجلاد میں انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے ناظم سیف الاسلام نے کہا کہ اساتذہ کی یونین پر پابندی لگا کر سائیں قائم علی شاہ نے جنرل ضیاء کی قبر پربھی لات ماردی ہے، طلبہ یونین پر اسی لئے پابندی لگائی گئی تھی کہ طلبہ حقوق کو پس پشت ڈال کر میرٹ کی دھجیاں اڑائی جائیں۔

اب اساتذہ یونین پر بپابندی لگا کر پورے سندھ میں تعلیمی اداروں میں وڈیرہ شاہی قائم کرنے کی کوشش کی گئی ہے، انجمن طلبہ اسلام اور برادر جماعت انجمن اساٹذہ اسلام اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور اساٹذہ برادری کے ساتھ ہیں، وزیر اعلی سندھ اپنے شوق کسی اور محکمے میں آزمائیں۔