موثر اقدامات سے پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی: وزیراعظم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

ڈیووس (جیوڈیسک) تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا پائیدار ترقی کیلئے معاشی اصلاحات لائی گئی ہیں۔ پاکستان میں داخلی سلامتی کی صورتحال میں بہتری سے معیشت مستحکم ہوئی ہے۔

ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا اقتصادی راہداری اور تاپی منصوبے سے خطے کے ممالک ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔

خود انحصاری اور نجکاری کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا توانائی کے شعبے کی ترقی، علاقائی رابطوں اور سرمایا کاری کا فروغ چاہتے ہیں۔

مختلف ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر عمل پیرا ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف موثراقدامات سے امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی افغانستان میں پائیدار امن چاہتے ہیں۔