مصر: فوج اور فضائیہ کے حملوں میں 23 جنگجو ہلاک

Egyptian Army

Egyptian Army

قاہرہ (جیوڈیسک) مصری فوج کے ترجمان کے مطابق بدھ کو فوجی چیک پوسٹوں پر حملوں اور لڑائی میں حصہ لینے والے جنگجوؤں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

فضائیہ نے جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سینا میں صورت حال کو کنٹرول کر لیا گیا ہے۔

فوج نے بدھ کو جھڑپوں اور جوابی کارروائیوں میں ایک سو جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ جنگجوؤں کے حملوں میں چار افسروں سمیت سترہ فوجی مارے گئے تھے۔