مصری عدالت نے سابق صدر حسنی مبارک کو بری کر دیا

Hosni Mubarak

Hosni Mubarak

قاہرہ (جیوڈیسک) تحریر سکوائر پر 2011ء میں لاکھوں مصری شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا جس کی وجہ سے حسنی مبارک کا 30 سالہ دور اقتدار اختتام کو پہنچ گیا تھا۔

مظاہروں کے دوران سرکاری افواج کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ کے کئی واقعات پیش آئے جس سے درجنوں مظاہرین جان بحق ہو گئے تھے۔

بعد میں ان ہلاکتوں کا مقدمہ حسنی مبارک کے خلاف دائر کیا گیا تھا۔