مصر میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 29 ہلاک

Immigrants Boat

Immigrants Boat

مصر (جیوڈیسک) تارکین وطن سے بھری ایک کشتی مصر کے ساحلی علاقوں میں ڈوب گئی ہے جس سے کم از کم 29 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کشتی میں تقریباً چھ سو افراد کشتی میں سوار تھے۔

مصر کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق شام، لیبیا اور افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً چھ سو افراد کشتی میں سوار تھے اور ان میں سے150 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یورپ پہنچنے کے خواہشمند افراد سے بھری ہوئی کشتی کفرالشیخ کے قریب ڈوبی ہے۔

مصری پانیوں میں کشتی ڈوبنے کا یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب یورپ کی بارڈر ایجنسی نے خبردار کیا تھا کہ یورپ آنے والے اکثر سفر مصری بندرگاہوں سے شروع ہو رہے ہیں۔

مصر کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سوڈانی اور دیگر افریقی قومیتوں کے لوگ شامل ہیں۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اس کشتی کے منزل کیا تھی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ شاید اٹلی کی طرف رواں دواں تھی۔