مصر کی فیکٹری میں آگ لگنے سے 25 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Egypt Factory Fire

Egypt Factory Fire

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر میں فرنیچر بنانے والی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 25 افراد ہلاک جبکہ 22 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے نواحی علاقے مدینتہ العبور میں واقع الحلو نامی ایک فرنیچر فیکٹری میں گیس سلینڈر پھٹنے سے اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا۔

حکام نے واقعے میں کم از کم 25 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جب کہ 22 سے زائد مزدوروں کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔مصر کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ مناسب حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث انتظامیہ نے فیکٹری کو سیفٹی سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا تھا۔

واضح ر ہے کہ مصر کے اکثر صنعتی یونٹس سیفٹی کے ناکارہ پیمانوں پرقائم ہیں، گزشتہ برس بھی قاہرہ میں ایک ٹیکسٹائل مل کی عمارت گرنے سے 6 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے تھے۔