مصر: اسرائیلی سفیر کو عشائیہ دینے پر رکن پارلیمنٹ برطرف

Egypt Parliament

Egypt Parliament

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کی پارلیمنٹ نے اسرائیلی سفیر کو عشائیہ دینے پر رکن پارلیمنٹ کو برطرف کردیا۔ مصری پارلیمنٹ میں توفیق عکاشہ کو برطرف کرنے کے لیے قرارداد پیش کی گئی۔ 490 ارکان میں سے 465 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔

مصری پارلیمنٹ کے رکن توفیق عکاشہ ٹی وی پریزینٹر بھی ہیں۔ انہوں نے لائیو ٹی وی نشریات میں اسرائیلی سفیر حائم کورین کو اپنے گھر پر عشائیے پر مدعو کیا تھا جس کے بعد ان کے خلاف تنقید اور غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا تھا۔

اسرائیلی سفیر کو کھانے پر مدعو کرنے پر ایک رکن پارلیمنٹ نے گزشتہ روز توفیق عکاشہ پر جوتا بھی مار دیا تھا اور ساتھی ارکان نے ان کی برطرفی کا مطالبہ کیا تھا۔