مصر: فوجی چیک پوسٹ پر راکٹ حملہ، 3 فوجی ہلاک

Egypt Check Post Attack

Egypt Check Post Attack

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کے علاقے شمالی سینائی میں ایک فوجی چیک پوسٹ پر راکٹ حملے میں تین فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

عراق اور شام میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش کے مصری گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

سینائی کے خطے میں دو ہزار تیرہ میں صدر محمد مرسی کی معزولی کے بعد سے جنگجوؤں نے فوجیوں اور پولیس پر حملے شروع کر رکھے ہیں۔