مصری طیارے کا ملبہ اسکندریہ کے شمال میں سمندر سے مل گیا

Egyptian plane

Egyptian plane

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز تباہ ہونے والے مسافر طیارے کا ملبہ اسکندریہ شہر سے 290 کلو میٹر دور شمال سے ملا ہے جبکہ ملبے کی جگہ پر کچھ مسافروں کا سامان بھی موجود ہے۔ مصری حکام کے مطابق، طیارے کے بلیک باکس کی تلاش جاری ہے۔

ایک روز پہلے تباہ ہونے والے مصری ایئر لائن کے طیارے میں عملے کے دس ارکان سمیت 66 افراد سوار تھے۔ مصری حکام کا کہنا ہے کہ مسافر طیارے کی تباہی میں تکنیکی مسائل سے زیادہ دہشت گردی کا عنصر ملوث ہو سکتا ہے۔