عید الاضحی مسلمانوں کو ایثار و قربانی کا درس دیتی ہے۔ چودھری شفیق لنگڑیال

Shafique Langrial

Shafique Langrial

کراچی : عید الاضحی مسلمانوں کو ایثار و قربانی کا درس دیتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہارممتازسیاسی وکاروباری شخصیت رہنما پاکستان مسلم لیگ (نون) چودھری شفیق لنگڑیال نے کیا۔

انہوں نے کہا مسلمان عید کی خوشیوں میں دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کو ضرور یاد رکھیں مصائب و مشکلات میں گھرے مسلمان بھائیوں، غربائ مساکین، اور مستحقین کو عید الاضحی کی خوشیوں میں شریک کرنا ہم سب پر فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ غربائ مساکین، اور مستحقین کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعاون کر کے انہیں عیدکی خوشیوں میں شریک کرنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ مسلمان حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سیرت پر عمل کا عہد کریں۔

گھروں میں قرآن و سنت نافذ کریں انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی،ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں۔