عید الفطر پر بھی کشمیری عوام بھارتی مظالم کیخلاف سراپا احتجاج

Kashmir Protest

Kashmir Protest

سرینگر (جیوڈیسک) سرینگر میں حریت رہنماء سید علی گیلانی کی نظر بندی کیخلاف کشمیری نوجوان سڑکوں پر نکل آئے۔ احتجاج کے دوران سرینگر کی فضائیں پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہیں۔ مظاہرین نے پاکستانی پرچم بھی لہرایا۔

ریلی میں شریک مظاہرین نے سید علی گیلانی اور دیگر حریت رہنمائوں کی نظر بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور بھارتی سیکیورٹی فورسز کے مظالم کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

بھارتی سیکیورٹی فورسز نے روایتی سنگدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریلی میں شریک مظاہرین پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا جس سے کئی کشمیری نوجوان زخمی ہو گئے جبکہ پاکستانی جھنڈا لہرانے کی پاداش میں 7 کشمیریوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔