عید کے کپڑوں کی فرمائش، سنگدل باپ نے بچوں کو چلتی گاڑیوں کے سامنے پھینک دیا

Children

Children

کوٹلی پیر (جیوڈیسک) نشہ باز سفاک باپ نے بچوں کو عید کے کپڑے دینے کے بجائے چلتی گاڑیوں کے سامنے پھینک دیا جس سے بچے زخمی ہو گئے، بچوں کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔

باپ ایک گھنا سایہ دار درخت بچوں کے تحفظ کی ضمانت، بچوں کیلئے باپ کی شفقت ، محبت کسی نعمت سے کم نہیں۔ بچوں کی معصوم سی خواہشیں اور فرمائشیں پوری کرنا باپ کی ذمہ داری بھی ہے اور بچوں کا حق بھی لیکن کوٹلی پیر احمد شاہ کے ہسپتال میں پڑے یہ معصوم پھول سے بچے کس سے فریاد کریں جہاں نشے کے عادی ظالم باپ سے اس کی بیوی نے بچوں کو عید کے کپڑے خرید کر دینے کو کہا لیکن ظالم باپ نے معصوم پھولوں کی فرمائش پوری کرنے کے بجائے بچوں کو گھر سے باہر سڑک پر پھینک دیا۔

ایک بچے کو گاڑی کی ٹکر لگی ، دوسرے بچے کے اوپر سے موٹر سائیکل گزر گئی ۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر اہل محلہ نے دونوں بچوں کو ہسپتال داخل کروا دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔