عید کے ایام میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی

Rains

Rains

لاہور (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات نے عید کے ایام کے دوران بدھ سے جمعہ تک ملک کے اکثر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 36 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان کوہاٹ ڈویژنح مظفر آباد، میرپور میں کہیں کہیں جبکہ ڈی جی خان، ملتان، بنوں اور ڈی آئی خان ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرگودھا، کوئٹہ، ژوب، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواﺅں کیساتھ بارش ہوئی۔