عید کے موقع پر پھلواری شریف، پٹنہ میں صوفی گائن اور آل انڈیا مشاعرہ

Patna

Patna

پٹنہ (سید جمال احمد) سید جمال احمد کی اطلاع کے مطابق عید ملن کے موقع پر آئندہ 9 جولائی 2016 بروز سنیچر رات 7 بجے سے صوفی گائن اور ایک آل انڈیا مشاعرہ کا انعقاد ملت کالونی، سیکٹر3 پھلواری شریف، مٹھ کے پاس ہوگا۔ صوفی گائن معروف میوزیکل گروپ خاموش کے فنکاروں کے ذریعہ پیش کیا جائے گا اور اس کے بعد 9 بجے سے آل انڈیا مشاعرہ کا انعقاد ہوگا۔

جن شعرائے کرام کی منظوری مل چکی ہے ان کے اسمائے گرامی اس طرح ہیں: جناب سلطان اختر، جناب خورشید اکبر، جناب ناشاد اورنگ آبادی، جناب اثر فریدی، جناب شگفتہ سہسرامی، محترمہ فلک سلطان پوری(یو پی)، محترمہ سپریہ شبنم(یوپی)،جناب کامران غنی صبا، جناب فرد الحسن فرد، جناب اصغر حسین کامل، جناب معراج احمد معراف عرفی(مغربی بنگال)، محترمہ گائیتری ناز(گوپال گنج)، جناب پرویز قاسمی(مغربی بنگال)، جناب سہیل فاروقی، جناب چونچ گیاوی(مزاحیہ) اور جناب فیمس شیر گھاٹوی(مزاحیہ)۔

ادب کا ذوق رکھنے والوں سے گزارش ہے کہ وقت مقررہ پر تشریف لا کر شعرائے کرام کے کلام سے محظوظ ہوں۔مزید تفصیلات کے لئے درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں:9308854508