عید کا تحفہ، آج سے تین دن تک لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی

Wapda

Wapda

اسلام آباد (جیوڈیسک) عید پر اچھی خبر، ملک بھر میں تین روز تک لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزارت پانی وبجلی کے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی، لاہور، کوئٹہ، راولپنڈی اور پشاور سمیت ملک بھر میں پیر کی شام چھ بجے کے بعد سے بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

کے الیکٹرک نے بھی عید کی تعطیلات پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق عملہ فالٹس اور شکایت دور کرنے کے لئے ڈیوٹی پر موجود رہے گا۔