عید الاضحیٰ پر لالی ووڈ کی چار فلمیں نمائش کیلئے پیش ہونگی

Lollywood Movies

Lollywood Movies

لاہور (جیوڈیسک) عید الاضحیٰ پر لالی ووڈ کی چار فلمیں مداحوں کو تفریح فراہم کرنے آرہی ہیں جن میں اداکار شان کی تین فلمیں شامل ہیں۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر لالی ووڈ کی ایک دو نہیں بلکہ چار فلمیں تہلکہ مچانے آرہی ہیں، اداکار شان کی فلمیں آپریشن زیرو ٹو ون، پنجانی فلم اے ہو کڑی لینی اے اور بھیگے ہونٹ شامل ہے۔

شان کی فلم آپریشن زیروٹو ون سے زیادہ امیدیں وابستہ ہیں، فلم آپریشن زیرو ٹو ون کی کہانی افغانستان میں ممکنہ طور پر ملنے والے تین کھرب ڈالر کی معدنیات اور پاکستان میں نیٹو ٹینکروں پر ہونے والے حملوں کے گرد گھومتی ہے۔دوسری جانب فلم نامعلوم افراد بھی عید قرباں پر دھوم مچائے گی، فہد مصطفی، محسن عباس حیدراور جاوید شیخ کی اس فلم میں کراچی میں جاری دہشت گردی کے واقعات کو عکس بند کیا گیا ہے۔

اس فلم میں جہاں اہم موضوع کو اجاگرکیا گیا وہیں اداکارہ مہوش حیات کا آئٹم سانگ بھی تفریح کا ذریعہ بنے گا،فلم آپریشن زیرو ٹو ون اور نامعلوم افراد لالی ووڈ انڈسٹری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے میں کتنی کامیاب ہوتی ہے، اس کے لئے دو دن انتظار کرنا ہو گا۔