جشن عید میلادالنبی ۖ کے سلسلہ میں ایک بہت بڑا مشعل بردار جلوس نکالا گیا

Mashal Beradar Jaloos

Mashal Beradar Jaloos

گوجرانوالہ : عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے زیر اہتمام جشن عید میلادالنبی ۖ کے سلسلہ میں ایک بہت بڑا مشعل بردار جلوس نکالا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی ۔ جلوس کی قیادت عالم اسلام کی عظیم روحانی شخصیت صاحبزادہ پیرمحمدرفیق احمدمجددی نے کی۔ جلوس کے شرکاء موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر سوار تھے ۔اور انہوں نے انتہائی خوبصورت انداز میں برقی مشعلیں اٹھا رکھیں تھیں جبکہ علماء و مشائخ اور معززین شہر کے لئے بگھیوں کا اہتمام کیا گیا۔

جس پر برقی قمقموں کو انتہائی خوبصورت انداز میں سجایا گیاجو آنکھوں کو خیرہ کر رہی تھی۔شرکاء جلوس درودوسلام اور آمد مصطفےٰ مرحبا مرحبا فلک شگاف نعرے لگارہے تھے ۔جس سے حاضرین جلوس پر اک وجد کا سماء طاری تھاجلوس کے روٹ پراہلیان شہر کی طرف سے مختلف قسم کے بینرز آویزاں تھے جس پر جلوس کے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہیں ،اس موقعہ پر صاحبزادہ پیرمحمدرفیق احمدمجددی نے اپنے ایمان افروز خطاب میں کہا کہ ماہ ربیع الاول امن وسلامتی ، محبت اور رواداری اور انسان دوستی کا پیغام دیتاہے ۔ نبی پاک ۖ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرکے ہم کامیابی وکامرانی سے ہمکنار ہوسکتے ہیں جس طرح انسانیت کی بھلائی اور بہتری کے لئے رسول اللہ ۖ نے اپنے اعلیٰ کردار اور اعلیٰ اخلاق کا جو عملی نمونہ پیش کیا ۔ وہ ہم سب کے لئے مینارہ نورہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سرور عالم ۖ کی تعلیمات اور اتباع سنت پر عمل پیرا ہواکر آج کے اس غیر شرعی اور بگڑے ہو اماحول کو درست کرنے کے لئے عملی اقدامات کرنے ہوں گے ۔ تاکہ روشن ودرخشاں اسلامی تعلیمات کے ذریعے ایک پُرامن اسلامی معاشرے کاقیام عمل میں آسکے۔ یہ جلوس براستہ جی ٹی روڈ نگار موڑ سے ہوتا ہوا واپس درگاہ حضرت ابوالبیان ماڈل ٹائون میں اختتام پذیر ہوا ۔ جلوس کے اختتام پرملک کی سلامتی اور ترقی کے لئے انہائی رقت آمیز دعا بھی کی گئی۔

سیکرٹری نشرواشاعت عالمی ادارہ تنظیم الاسلام رجسٹرڈ
محمد شہزاد احمد مجددی
0333-8131588