عیدالاضحی پر 3 پاکستانی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائینگی

Pakistani Movies

Pakistani Movies

کراچی (جیوڈیسک) عید الفطر کے بعد اب عید الحضیٰ پر بھی تین پاکستانی فلموں کی نمائش کی جائے گی جب کہ دس علاقائی فلموں کی نمائش کا امکان ہے،بقر عید کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کی جانے والی فلموں میں اداکار ہمایوں سعید کی فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘ جس کے ڈائریکٹر ندیم بیگ ہیں۔

اس فلم میںہمایوں سعید، مہوش حیات، سوہائے علی، ثروت گیلانی، عائشہ خان، بشری انصاری، احمد بٹ نے اہم کردار ادا کیئے ہیں جب کہ ہدایت کار کامران اکبر کی فلم’’ ہلہ گلہ‘‘ جس کے حقوق آئی ایم جی سی نے حاصل کیے ہوئے ہیں اس فلم میں جاوید شیخ، اسماعیل تارا، غزالہ جاوید، عاصم محمود، سدرا بتول، منیب،اشرف خان، زارا گل، جیسمین، عادل واڈیہ، حنا انصاری، بلال یوسف زئی اور دیگر فنکاروں نے کردار ادا کررہے ہیں۔

اس فلم کے پروڈیوسر محمد حنیف اور گلوکار راحت فتح علی خان ہیں،بقر عید پر ریلیز ہونے والی ایک اور فلم ’’ریونج آف دی ورتھ لیس(بدل) ہے جس کی تمام تر فلم بندی مالاکنڈ میں کی گئی ہے اس فلم کا منظر نامہ، مکالمے اور کہانی اداکار جمال شاہ نے تحریر کی ہے۔

اس فلم میں کی پروڈیوسرز آمنہ شاہ ہیں جب کہ اس فلم میں جمال شاہ، ایوب کھوسہ، فردوس جمال، شامل خان، دین خان، عمران شریف، ارم، شیر بانو، آصف شاہ ، اصل دین، نجیب اﷲانجم، طارق جمال، ارشد سلطان، قاضی زبیر اور دیگر فنکاروں نے کردار ادا کیے ہیں۔