عید آتے ہی سبزیوں پھلوں کے ریٹ مزید اوپر، ٹماٹر 80 روپے کلو ہو گیا

Vegetables Price

Vegetables Price

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں رمضان کے 26ویں روزے کو بھی دکانداروں کی ناجائز منافع خوری جاری رہی اور سبزیاں اور پھل مقررہ قیمتوں سے 25روپے کلو زائد میں فروخت کئے۔

صارفین کے مطابق دکاندار آلو 33 کی بجائے 40، پیاز 24 کی بجائے40 ، ٹماٹر 53 کی بجائے 80 لہسن دیسی141 کی بجائے 155، لہسن چائنہ کوئٹہ 162 کی بجائے 175،ادرک چائنہ80 کی بجائے 100، بینگن 36 کی بجائے40، پالک 38 کی بجائے45 کھیرا دیسی 33 کی بجائے42 ، کریلے 31 کی بجائے45 ، لیموں دیسی اول 99 کی بجائے 119 پھلیاں رواں 74 کی بجائے 89 ، بند گوبھی 44 کی بجائے60 ، پھول گوبھی 53 کی بجائے65 ، سبز مرچ 42 کی بجائے 60 روپے کلو، شملہ مرچ 53 کی بجائے 65 ، اروی62 کی بجائے 70 گھیا کدو 38 کی بجائے42 ، گھیا توری 35 کی بجائے 40 مٹر106 کی بجائے 125، مولی 11 کی بجائے 17 ، بھنڈی 41 کی بجائے 55 ، ٹینڈے دیسی 62 کی بجائے 69 ، خوبانی موٹی141 کی بجائے 165، خوبانی سفید 136 کی بجائے 155،آم چونسہ 116 کی بجائے 128، سیب سفید 77 کی بجائے 88 روپے کلو سیب کالا کولو پہاڑی 141 کی بجائے 165 ، کھجور عراقی 116 کی بجائے 140 ، فالسہ136 کی بجائے 165 آڑو 156 روپے کی بجائے 166 ، آلوبخارہ 181 کی بجائے 205 ، آم دوسہری 102 کی بجائے 120،آم دیسی 42 کی بجائے 60،آم سندھڑی 111 کی بجائے 118، کیلا اول درجن 96 کی بجائے 116 ، کیلا دوم 69 روپے کی بجائے 85 خربوزہ 51کی بجائے 55 الیچی 226 کی بجائے 250 ،کھجور اصیل 131 کی بجائے 155 اور کھجور ایرانی اول 157 کی بجائے180 انگور بدانہ 156 کی بجائے 175 روپے کلو فروخت کئے گئے۔