بزرگ اپنی فریاد لے کراخبارکے دفترپہنچ گیا،میرابیٹاایک سال سے بیرون ملک بناتنخواہ یرغمال بنارہے

راولاکوٹ: 70 سالہ بزرگ اپنی فریادلے کراخبارکے دفترپہنچ گیا، میرابیٹاایک سال سے بیرون ملک بناتنخواہ یرغمال بنارکھاہے، ایجنٹ پانچ لاکھ کھاگیا۔ صوفی فقیرمحمدسکنہ دہمنی بیگالہ نے کہاہے کہ میرابیٹاجاویدمیرگزشتہ ایک سال سے عمان بغرض ملازمت رہ رہاہے۔ایجنٹ خرم نامی شخص عمان میں تھا،اس نے میرے بیٹے کوکہاکہ آپ چارسوریال دیں توآپ کولیبرکاویزابھیجوں گا اورآپ عمان میں آجائو،خرم نامی ایجنٹ کو میرے بھتیجے عمران میرکے ذریعے پیسے فراہم کیے۔

میرابیٹاجاوید میربیرون ملک چلاگیا لیکن وہاں جاکرمذکورہ ایجنٹ نے تین ماہ تک تنخواہ نہ دی اس نے کہاکہ آپ گاڑی کالائسنس بنوالوتو ڈیڑھ سوریال تنخواہ ملے گی،لیکن نہ توتین ماہ کی تنخواہ ملی اورنہ ہی ڈرائیورکی نوکری فراہم کی گئی،لائسنس کی مدمیں خرم امین نے میرے بیٹے سے ایک لاکھ روپے لے لیالیکن آ ج ایک سال گزرگئے نہ تومیرے بیٹے کوتنخواہ ملی اورنہ ہی لائسنس کے رقم واپس ملی۔صوفی فقیرمحمدنے کہاکہ میں ایک غریب آدمی میں اورمیرے گھرکے دس افرادہیں جن کاواحدکفیل میرابیٹاہی تھاجوبیرون ملک ہے۔

لیکن اس کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے،خرم آمین اثرورسوخ رکھنے والاشخص ہے اس نے میرے بھتیجے کی بھی مارپیٹ کی اورمارنے کی دھمکی دی۔میرے بھتیجے اورخرم امین کے درمیان بازارمیں لڑائی ہوئی جس باعث پولیس نے دونوں فریقین کواٹھالیالیکن تاحال کوئی معاملہ یکسونہ کیاجاسکتا۔انہوں نے مزیدکہاکہ خرم امین وطن واپس آیاتوہم چارمعززین علاقہ لے کراس کے گھرگے تاکہ اپنے بیٹے متعلق جان سکیں تواس نے اپنے گھرمیں ہمیں برابھلاکہااوردھکے دے کرنکال دیااورکہاکہ بازارمیں چلیں میں وہاں آکربات کرتاہوں لیکن پانچ دن گزرنے کے بعدبھی خرم امین واپس نہ آیا۔

انہوں نے کہاکہ دھوکہ دہی سے خرم امین نے پانچ لاکھ روپے بٹورے ہیں،لیکن میرے بیٹے کوبناتنخواہ ایک سال سے عمان میں کام پرلگارکھاہے۔ہمارے کوئی شنوائی نہیں ہورہی وہ لوگ اثرورسوخ والے ہیں ایک غریب شخص کے بیٹے کوبیرون ملک رغمال بنارکھاہے۔انہوں نے پاکستانی ایمبیسی کے حکام ،صدرآزادکشمیر،وزیراعظم آزادکشمیر،وزیراطلاعات عابد حسین عابد،آئی جی پولیس سے اپیل کی ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیاجائے اورمذکورشخص سے رقم واپس دلوائی جائے۔

Rawalakot News

Rawalakot News