تمام نو منتخب عہدیداران کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔توصیف حسین

Jhang

Jhang

جھنگ (بیوروچیف) میں اپنے گروپ جن کی ٹوٹل تعداد ممبران یونین و پریس کلب 65 میں سے 30 کے قریب ہے کی جانب سے سہ 2016 کے الیکشن میں کامیاب ہونے والے صدر پریس کلب لیاقت انجم جنرل سیکرٹری پریس کلب خرم سعید و یو نین صدر ارشد خان اور جنرل سیکرٹری عدنان نور اور خزانچی رحم دین غوری کے علاوہ تمام نو منتخب عہدیداران کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کرتا ہوں کہ آپ آئین اور بالخصوص صحافت کی بقاکے حصول کی خا طر اپنے فرائض و منصبی صداقت امانت اور شرافت کا پیکر بن کر ادا کرتے ہوئے یونین و پریس کلب کے ان تمام ممبران کا محاسبہ پہلی فرصت میں بلا تفریق کریں گے جو عرصہ دراز سے صحافت کو خیر باد کہہ چکے ہیں اور جو ضلع بدر ہو چکے ہیں ان خیالات کا اظہار شیخ توصیف حسین نے اپنے گروپ کے ممبران کی ایک میٹنگ کی صدارت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ نئے آنے والے ممبران کی رکنیت ذاتی مفاد کے حصول کی خا طر حلف کے بجائے صحافتی قابلیت پر کی جائے تو ہمارا گروپ ہر لحا ظ سے آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا اور اگر آپ نے ایسا نہ کیا تو پھر یہ تمھارا بس ایک دیوانے کا خواب ہو گا۔