الیکشن کا بجٹ ہے، عوامی نہیں، اپوزیشن نے بجٹ مسترد کر دیا

Opposition Leaders

Opposition Leaders

اسلام آباد (جیوڈیسک) اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے بجٹ کو مہنگائی کے نئے طوفان کی پیشگوئی قرار دے دیا گیا۔

ایم کیو ایم کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بڑے جاگیر داروں کے بجائے غریب عوام کا خون چوسا جا رہا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ بجٹ کسی صورت عوام دوست نہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کا یہ آخری بجٹ تھا، اس لیے یہ الیکشن بجٹ ہے۔

پی ٹی آئی کے اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت نے کشکول توڑنے کی بات کی مگر قرضے بڑھتے ہی گئے۔

اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ برآمدات کم اور درآمدات بڑھ رہی ہیں۔

اس سال دس ماہ کا خسارہ ساڑھے چھبیس ارب ڈالرز تک پہنچ چکا ہے پھر یہ کیسے عوامی بجٹ ہو سکتا ہے۔