الیکشن کمیشن نے ایاز صادق کو ڈی نوٹی فائی کر دیا، نوٹیفکیشن جاری

Ayaz Sadiq

Ayaz Sadiq

اسلام آباد (جیوڈیسک) سردار ایاز صادق کو الیکشن کمیشن نے ڈی نوٹی فائی کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے

نوٹیفکیشن کے اجراءکے بعد این اے 122 کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دے دی گئی ہے،جس کے بعد ایاز صادق کی قومی اسمبلی کی رکنیت اور اسپیکر کی حیثیت ختم ہو گئی ہے۔

اس حوالے سے الیکشن ٹریبونل این اے 122 میں دوبارہ الیکشن کرانے کا بھی حکم دے چکا ہے۔ایاز صادق نے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے جس کی انہوں نے تیاری بھی کر لی ہے۔