الیکشن کمیشن کو پی پی 7 میں ہونے والی تشہیری مہم میں ضابطہ اخلاق کی پابندی کروانی چایئے

Syed Imran Haider

Syed Imran Haider

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) الیکشن کمیشن کو پی پی 7 میں ہونے والی تشہیری مہم میں ضابطہ اخلاق کی پابندی کروانی چایئے۔ دیو قامد تشہری پینا فلکس کھلے عام آئین کی خلاف ورزی ہے۔

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق 2013کے مطابق پوسٹر 3×2فٹ ،ہورڈنگ 5×3 اور بینرز 9×3 فٹ کی اجازت ہے۔ جس پر عملدرامد پر ضلعی سربراہ ،پولیٹکل ایجنٹ اور ضلعی ریٹرنگ افسر کرانے کے پابند ہیںضابطہ اخلاق کی پابندی کے حوالے سے واضح ہدایا ت موجود ہیں کہ امیدوار یا سیاسی پار ٹی کی طرف سے اس ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی انتخابی بے ضابطگی تصور ہوگی جس کی بنیاد پر انکے خلاف قانون اورقواعد کے مطابق کاروائی ہو گی جس میں امیداور کا نااہل ہونا شامل ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے نوجوان رہنما شہزادہ سید عمران حیدر نقوی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ایک ضابطہ اخلاق وضع کیا ہے جس کی پاسداری سب پر لازم ہے ترنول سے لے ٹیکسلا تک مخالفین کی تشہری مہم کھلے عام الیکشن کمیشن کے بنائے ہوئے ضابطہ اخلاق 2013کو چیلنج کیا جا رہا ہے۔

عمران خان کی جلسہ میں شرکت کے حوالے سے پہلے ہی الیکشن کمیشن وارننگ جاری کر چکا ہے کنٹینر پر چڑ ھ کر آئین کی بالادستی کی بات کرنے والے آئین کو جو تی کی نوک پر رکھ رہے ہیں جس کی مثال عمران خان کے سابقہ جلسے اور پی پی 7 میں شرکت کے حوالے سے تشہیر ی مہم ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی اور قومی اسمبلی کے امیدوار کھلے عام پبلک میٹنگز کا حصہ بن رہے ہیں۔ اور ضابطہ اخلاق 2013 کی خلاف کرکے قوم کو قانون کی بالادستی کا درس دیتے ہیں۔

الحمدو للہ مسلم لیگ ن آئین و ضابطہ اخلاق کی پابند ہے اگر بڑے بل بورڈ اور تشہیر ی پینا فلکس سے عوام کا دل جیتا جا سکتا ہے تو اس کا فیصلہ 26 تار یخ کو ہوجائے گا 26 تاریخ ن لیگ کی فتح کا دن ہے یہ وہ دن ثابت ہوگا جس دن دھاندلی سے عوام کے منڈیٹ کو چوری کیا گیا پی پی 7 کی ن لیگ کی جیتی ہوئی سیٹ تھی جو  پاکستان تحریک انصاف نے اپنے کھاتے میں ڈا لی تھی عوام کا مینڈیٹ چوری کرنے والے 26 تاریخ کو اپنا بوری بسترا لپیٹ لیں۔ مسلم لیگ ن مثبت اقدام اٹھا رہی ہے فخر پاکستان چوہدری نثار علی خان کی قیادت میں متحد ہے چوہدری نثار علی خان کی اہل واہ کینٹ ٹیکسلا کے لیے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ترقیاتی منصوبوں، فلاحی پراجیکٹس کی لمبی فہرست ہے جو فخر پاکستان چوہدری نثار علی خان نے این اے 53 کے عوام کے لیے پیش کی مینڈ یٹ چوری کرنے والے جتنی بھی کوشش کر لیں قوم کے سامنے بے نقاب ہوجائیں گے جس کا فیصلہ 26 تاریخ کو بیلٹ کے زریعے ہو گا۔

ن لیگ انتخابی مہم کے حوالے سے 2 تاریخ کو تاریخی جلسہ کرے گی اور اپنے منشور اور ان کے کرتوت قوم کے سامنے پیش کرے گی عوام مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار حاجی عمر فاروق کو ووٹ دے کر یہ ثابت کرے گی کہ اب وہ کسی کے دھوکے اور جھوٹے وعدوں میں آنے والی نہیں۔ الیکشن کمیشن سے التماس ہے آئین کی بالادستی کے لیے وہ ضابطہ اخلاق کا نوٹس لے آئین سے ماورا اقدامات پر سختی سے عمل کرے تاکہ آئین کی سپر میسی بحال ہو۔

ڈاکٹر سید صابر علی
تحصیل رپورٹر ٹیکسلا
موبائل نمبر0300-5128038