الیکشن کمیشن بے نمازی اور کرپٹ سیاستدانوں کو نااہل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے

Mashaikh Conference

Mashaikh Conference

لاہور: تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے زیر اہتمام موجودہ ملکی صورتحال پر گلشن راوی لاہور میں” علماء و مشائخ کانفرنس” کا انعقاد کیا گیا ،کانفرنس کی صدارت امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور چیئرمین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن قائد روحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی نے کی ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر شاہد حسین گردیزی نے کہاکہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اہلسنت کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا ہوگا اور سود خوروں ، چوروں ،ڈاکوئوں سے ملک کو چھٹکارہ دلانا ہوگا، پیر سید شبیر حسین گیلانی نے کہاکہ پاکستان میں بہت سی تنظیمیں بنی مگر کسی نے اس ایجنڈے پر کام نہیں کیا کہ ہمارے حکمران عین اسلامی تعلیمات کے مطابق ہونے چاہیں تنظیم مشائخ عظام نے اصلاح معاشرہ اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی تحریک کا آغاز کیاہے اس تحریک کو ہرصورت کامیاب کیا جائے گا۔

صاحبزاہ پروفیسر نظیف چشتی نے کہاکہ آج تکمیل پاکستان کا وقت ہے اور اولیا ء اکرام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کو حقیقی امن کا گہوارہ بنانا ہوگا، پیر محمد راشد نقشبندی نے کہاکہ ہمارے اندر غلط اعمال ہونگے تو ہمارے اردگرد بھی وہی لوگ ہون گے جو ایسے کردار کے مالک ہوں ہمیں اپنی اصلاح کرتے ہوئے نیک اور صالح لوگوں کی حمایت کرنا ہوگی ، مظلوم کا ساتھ دینا ہوگا اور ظالم کے ہاتھ روکنے ہوں گے، پیر ڈاکٹر محمد ارشد نے کہاکہ ظلم کو ووٹ دیکر ہم خود اپنے سروں پر بٹھا لیتے ہیں اور بعد اسی کے ظلم کا شکار ہوتے ہیں ، قاری محمد حنیف کا کہنا تھاکہ ملک وقوم کی ترقی کیلئے نہایت ایماندار اور صیح العقیدہ لوگوں کو آگے لانا ہوگا،علماء ومشائخ کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی نے کہاکہ ملکی ترقی کیلئے کرپشن کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

الیکن کمیشن سے تمام علماء و مشائخ کا پرزورمطالبہ ہے کہ بے نمازی اور کرپٹ سیاستدانوں کو نااہل کرنے میں واضع پالیسی مرتب کرے اور انہیں نااہل قرار دے ،جس کو نماز نہیں آئی وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کیلئے کیا کرسکتا ہے ،حضور نبی کریم ۖ اور عظیم المرتبت ہستیوں کی گستاخی کرنے والوں کا راستہ روکنا ہوگا،تنظیم مشائخ عظام پاکستان نے روشن پاکستان کیلئے عوام میں بیداری شعور تحریک کا آغاز کردیاہے جب تک ہماری عوام اس فیصلے پر متحد و متفق نہیں ہوجاتی کہ ہم کیسے لوگوں کو اپنے سروں پر حکمرانی کرنا دیکھنا چاہتے ہیں اس وقت تک تبدیلی ناممکن ہے ، PTO جب نمازی ، پرہیز گاراور باکردار اسمبلیوں میں نہیں آئیں گے اسلامی جمہوریہ پاکستان کیسے سربلندہوگا،آج پوری دنیا میں مسلمانوں کو تنقید کی نگاہ سے دیکھا جارہاہے ،دین اسلام کی سربلندی اور امن پسند مسلمانوں کا مثبت امیج پوری دنیا کے سامنے واضع کرنے کیلئے دہشت گردوں اور امن پسندوں کے درمیان فرق کو واضع کرنا ہوگا، مساجد اور محافل نعت میں جانے کا خوف اب ختم ہوچکا ہے، صرف بزرگان دین کی صف ہی ایسی ہے جہاں اللہ تعالیٰ اور نبی کریم ۖ کے احکامات کی روشنی میں تمام مذاہب و مسالک امن ومحبت کا عملی درس حاصل کرتے ہیں، مشائخ کے آستانوں سے ہمشہ امن و محبت کا درس ملا ہے یہی وجہ ہے کہ آج ہندو ، سکھ ،عیسائی ، بہائی اورپارسیوں سمیت دیگر لوگ حاضر ہوتے ہیں اور روحانی و ظاہری سکون حاصل کرتے ہیں ،کانفرنس کے اختتام پر ملکی ترقی و خوشحالی اور آپریشن ردالفساد کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

میڈیاسیل ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان
فون۔0321-9424047