الیکشن کمیشن کا کام انتخابات کی تاریخیں مانگنا نہیں حکم دینا ہے، سپریم کورٹ

Supreme Court of Pakistan

Supreme Court of Pakistan

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا کام انتخابات کیلئے تاریخیں مانگنا نہیں، صوبوں کو حکم دینا ہے۔

درخواست پر چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر انتخابات کرانا ہیں تو سیاسی جماعتوں کو بلاکر مشورہ کریں۔

بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی دونوں درخواستیں نمٹاتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے کہا کہ آرٹیکل 140 اے کے تحت بلدیاتی انتخابات کرنا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے، لوکل گورنمنٹ کے الیکشن کی تاریخ خود طے کرے۔

جسٹس فائز عیسی نے کہا کہ ایک آئینی ادارہ دوسرے آئینی ادارے کو کہہ رہا ہے کہ ہمیں آئین کی خلاف ورزی کی اجازت دیں۔ جسٹس دوست محمد نے کہا کہ قانون کے تحت بلدیاتی انتخابات 90 دن کے اندر کرانا ضروری ہیں۔

الیکشن کمیشن نے موقف اختیار کیا تھا کہ عدالت واضح کردے سندھ اور پنجاب میں گزشتہ 6 سال سے بلدیاتی ادارے موجود نہیں۔