الیکشن کمیشن: پی کے 8 کے ضمنی انتخاب میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے کل پشاور میں ہونے والے صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے آٹھ کے ضمنی انتخابات کے موقع پر پولنگ سسٹیشنوں کے اندر اور باہر فوج تعینات ہو گی۔

فوج کی تعیناتی کا فیصلہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کی درخواست پر کیا گیا ہے جس کا مقصد امن و امان کو یقینی بنانا ہے۔