الیکشن کمشن کے ارکان کی تقرری: حکومت، اپوزیشن کے درمیان باقاعدہ مشاورت

Election commission

Election commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت اور اپوزیشن کے درمیان الیکشن کمشن کے ارکان کی تقرری کیلئے باضابطہ مشاورت شروع ہو چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق چند روز قبل اسحق ڈار اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان اس معاملہ پر ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں یہ طے ہوا تھا کہ خورشید شاہ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشورے کے بعد ہر صوبے سے امیدواروں کے نام دیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کے دوران خورشید شاہ کو مشاورتی عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے تا کہ اگلے ماہ کے شروع میں الیکشن کمشن آف پاکستان کو فعال کیا جا سکے اور یہ کمشن وزیراعظم نواز شریف اور انکی فیملی کیخلاف ریفرنسز کو سن سکے۔