الیکشن کمیشن نے پولنگ کے آغاز میں تاخیر کا نوٹس لے لیا

Election Commission

Election Commission

کراچی (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے کراچی میں پولنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہونے کی دنیا نیوز کی خبر کا نوٹس لے لیا ہے متعلقہ حکام کےخلاف کارروائی کی جائے۔

کراچی کے ضلع شرقی کی یوسی منظور کالونی کے عائشہ پبلک سکول کے پولنگ سٹیشن پر پولنگ عملہ بر وقت نہیں پہنچ سکا جبکہ ووٹرز کی بڑی تعداد پہنچ گئی تھی اور پولنگ شروع ہونے کا انتظار کرتی رہی۔

الیکشن کمیشن نے عملہ بروقت نہ پہنچنے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ متعلقہ پولنگ عملے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔