الیکشن کمیشن کے صوبائی ارکان اور چیئرمین نادرا فوری مستعفیٰ ہوں: عمران خان نے نیا مطالبہ کر دیا

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کی ایڈوائزری کونسل کے اجلاس کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان الیکشن کمیشن پر ایک بار پھر خوب برستے رہے۔

انتخابی بے ضابطگیوں کو مجرمانہ فعل قرار دیتے ہوئے عمران خان نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی الیکشن کمیشن کے صوبائی ارکان اور چیئرمین نادرا کے استعفوں کا مطالبہ بھی کر دیا۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ این اے 122 کے فیصلے میں ان کے موقف کی تائید ہو گئی۔

تیسری وکٹ بھی جلد گرنے والی ہے۔ حکومت اتنی ہی دلیر ہے تو سپریم کورٹ کے پیچھے چھپنے کے بجائے چوتھا حلقہ کھولے۔ عمران خان نے کہا کہ فوج کو بدنام کرنا (ن) لیگ کا پرانا کام ہے۔ دھرنے میں کسی سابق جرنیل نے مدد نہیں کی۔ انصاف کیلئے سڑکوں پر نکلنا ہی پڑتا ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ایاز صادق سے کوئی اختلاف نہیں، نظام ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔ دو سال تک ایسا شخص ایوان چلاتا رہا جس کی اپنی نشست ہی مشکوک تھی۔