الیکشن کمیشن نے سندھ میں مخصوص بلدیاتی نشستوں پر انتخابات ملتوی کر دیئے

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے سندھ میں مخصوص بلدیاتی نشستوں پر انتخابات ملتوی کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہونے کے باعث انتخابات ملتوی کئے گئے ہیں۔

سندھ میں 20 سے 22 فروری تک ہونے والے مخصوص بلدیاتی نشستوں پر انتخابات ملتوی کردیئے گئے ہیں جب کہ الیکشن کمیشن نے اس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں پر انتخابات کا معاملہ ابھی تک سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے جس کے باعث انتخابات ملتوی کئے گئے جب کہ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔