الیکشن کمیشن نے ٹکٹوں کے معاملے پر پنجاب حکومت کا مؤقف تسلیم کر لیا

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے امیدواروں سے گیارہ ستمبر تک پارٹی ٹکٹ طلب کئے تھے جبکہ پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن سے رابطے میں پارٹی ٹکٹوں کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے آزاد امیدواروں کو یکم اکتوبر کو انتخابی نشان الاٹ کرنا ہیں۔ پنجاب حکومت نے موقف اختیار کیا تھا کہ سیاسی جماعتوں سے سکروٹنی سے پہلے ٹکٹ مانگنے کی پابندی ختم کی جائے۔

اس طرح حکومتی جماعت کے امیدوار گیارہ ستمبر کو انتخابی مہم شروع کریں گے اور تمام امیدواران یکم اکتوبر کو انتخابی نشانات الاٹ ہونے کے بعد الیکشن مہم شروع کر سکیں گے۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق الیکشن کمیشن نے ان کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے اس سے اتفاق کر لیا ہے۔

الیکشن کمیشن اس معاملے پر ایک دو روز میں حتمی ہدایات جاری کر دے گا۔